شمالی وزیرستان دھماکہ، لیفٹیننٹ ناصر خالد 2 فوجی جوانوں سمیت شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان دھماکہ، لیفٹیننٹ ناصر خالد3فوجی جوانوں سمیت شہید
شمالی وزیرستان دھماکہ، لیفٹیننٹ ناصر خالد3فوجی جوانوں سمیت شہید

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے بہادر افسر لیفٹیننٹ ناصر خالد سمیت 3جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے بہادر سپوت لیفٹیننٹ ناصر خالد شمالی وزیرستان کے علاوہ متعدد دیگر محازپر بھی اپنی بہادری کے جوہر دکھا چکے تھے اور آج انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمال وزیرستان میں پاک فوج کے تین جوان دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پاک فوج کے دستے معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، ابتدائی طور پرچاروں جوان شدید زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اسپتال جاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ ناصر خالد،  نائک عمران، اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

لیفٹیننٹ ناصر خالد رائل ملٹری اکیڈمی آسٹریلیا سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) سے 137 واں لانگ کورس مکمل کیاہوا تھا۔ ان کے والد بھی ایک شہید پولیس آفیسر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 اگست کوبھی جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں گھات لگائے حملہ آوروں کے حملے کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts