لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی کے لباس پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر مداح سے ناراض ہو کر انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی وسیم اکرم کی اپنی بیٹی عائلہ اکرم کے ہمراہ ایک تصویر میں دونوں کو ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر میں عائلہ کا سر ڈھکا ہوا ہے۔
تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو چاہئے کہ اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو اسلامی لباس پہنائیں جس پر وسیم اکرم نے انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا۔
ثمر عباس جعفری نامی صارف نے وسیم اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی شہزادی کی طرح ہے لیکن آپ کو اسلامی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، بچی کو اچھا لباس پہنائیے جس پر وسیم اکرم نے سوال کیا کہ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی کے لباس پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو مشورہ دیا کہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان کے لباس پر تنقید مہنگی پڑ گئی، اداکارہ کا کرارا جواب