لگتا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کچھ نہ کرنے کا حلف اٹھایا تھا،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم کبھی بھلا نہیں سکتی،خرم شیر زمان
سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم کبھی بھلا نہیں سکتی،خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کی خدمت کی بجائے کچھ نا کرنے کا حلف اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ بلاول زرداری اگر وزیراعلیٰ یا کسی وزیر کو ملیں تو انہیں سندھ کا حال ضرور بتائیں۔ و زیر اعلیٰ سندھ کے دورے پر سیلاب متاثرین کی بجائے سے اظہار ہمدردی کرنے کے بجائے جیالوں کے بنگلوں پر حاضریاں لگاتے رہے۔

ہمیشہ کی طرح وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ہیلی کاپٹر پر سیر و تفریح کرنے نکلے تھے۔وزیر اعلیٰ عوام کے پیسوں کا ضیاع کرکے پارٹی رہنماؤں کو خوش کرتے رہتے ہیں۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ڈوب گیا مگر بلاول زرداری اپنے ابو کی کرپشن کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

12 سال سے نکموں کاٹولا سندھ کی ایک یونین کونسل بھی مثالی نہیں بناسکا۔سندھ میں صاحب اقتدار لوگوں کا خمار اب جلد ختم ہونے والا ہے۔آج سندھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور صوبے کا سربراہ صرف بدگمانی پھیلانے میں مصروف ہے۔

وزیر اعلیٰ کے اپنے گاؤں میں ایک نہر کا گیٹ لگانے کے لیے بھی فوج کو آنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ چار روز گزر جانے کے باوجود حکومت سندھ اب تک کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکی۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کو اپنے وزراء کے جیسا نا اہل ایڈمنسٹریٹر ڈھونڈ رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی اپنا موقف پہلے ہی واضح کر چکی ہے۔ اگر ایڈمنسٹریٹر غیر جانبدار نہ ہوا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

شہر کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں تاخیر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت شہر کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی تیار رہے، سندھ میں تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔سندھ کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت میدان میں آچکی ہے۔

Related Posts