با اثر افراد کا خاتون کے گھر پردھاوا، مارپیٹ، خاوند کو اغواء کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

با اثر افراد کا خاتون کے گھر پردھاوا، مارپیٹ، خاوند کو اغواء کرلیا
با اثر افراد کا خاتون کے گھر پردھاوا، مارپیٹ، خاوند کو اغواء کرلیا

شیخوپورہ:تھانہ صدر شیخوپورہ کی حدود پولیس چوکی باغ چوکے علاقہ جھبراں میں معمولی تلخ کلامی پر با اثر چوہدریوں کا خاتون کے گھر پر دھاوا، ملزمان نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے نقدی اور خاوند کو اغوا کر کے لے گئے۔

متاثرہ خاتون نسرین بی بی کے مطابق ارشد نامی شخص نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی مجھ سمیت بیٹیوں اور خاوند کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ملزمان گن پوائنٹ پر گھر سے نقدی اور خاوند کو اغوا کر کے لے گئے۔ متاثرہ خاتون کی انصاف کے لیے دہائیاں۔

واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع کی تو وہ بھی 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا ہمیں ہی برا بھلا کہہ کر تھانے سے نکال دیتی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کلیئر ہونے کے باوجود بھی ہمیں انصاف نہیں مل رہا، ڈی پی او شیخوپورہ کو بھی درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جائیں تو کہاں جائیں؟ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts