پشاور :خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے دوران ہونیوالے حادثات میں 9افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 20 سے زائدزخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوامیں 46 مکانات کوجزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ چار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے اور لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔
بالاکوٹ کے دریائے کنہار میں چار افراد ڈوب گئے ،پانی میں ایبٹ آباد اور حویلیاں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سیلاب کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ حویلیاں ندی میں بہہ گیا تھا، سیلابی پانی سے ایک لاش ملی۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارش کا پانی جمع، ٹرینیں معطل، کاروبار متاثر، سامان تباہ، اربوں کا نقصان