کراچی میں ملیر اور گلستانِ جوہر کے عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے، شہباز شریف
گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے، شہباز شریف

کراچی:  قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف  نے کہا ہے کہ ملیر اور گلستانِ جوہر کے عوام حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ میں نے آج کراچی کے علاقے ملیر اور گلستانِ جوہر کا دورہ کیا جہاں مجھے عوام میں شدید غم و غصہ نظر آیا۔

پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بارش کے باعث شہرِ کراچی کا برا حال ہے، یہی وہ وقت ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوام کے غم و غصے کو ایک تنبیہ کے طور پر دیکھنا چاہئے۔

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو کراچی کے مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔ یہاں کوئی پاور پوائنٹ کی پریزنٹیشن، سوشل میڈیا کے رجحانات اور الزام تراشی عوام کی خدمت پر حاوی نہیں ہوسکتی۔ 

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1301063585205039104

یاد رہے کہ اِس سے قبل  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں  شہباز شریف نے کہا  کہ کراچی شہر نے بہت فرض ادا کیا ہے،اب اسکا حق اسکو دیا جائے،وفاقی وزیر یہاں آئیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملیں، مسائل  حل کریں۔

دورۂ کراچی کے دوران بارش کے متاثرین سے ملاقات اور  بات چیت کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں کی تباہی کاریوں سے متاثرہ بھائی، بہنوں اور بچوں کے ساتھ تعزیت کیلئے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں: کراچی نے بہت فرض ادا کیا، حق دیا جائے، شہباز شریف

Related Posts