انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے اعتراف کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی حیدر علی اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں 50 رنز اسکور کرنے والے واحد پاکستانی کرکٹر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں 50 رنز اسکور کیے ہیں، ان میں حیدر علی پہلے اور آخری کھلاڑی ہیں جس کے بعد یہ فہرست تمام ہوجاتی ہے۔
Players who scored fifty on T20I debut for Pakistan:
Haider Ali
End of list.#ENGvPAK pic.twitter.com/9otbpJ8BTj
— ICC (@ICC) September 1, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز برابر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رات گئے زبردست مقابلہ کرنے کے بعد 5 رنز سے شکست دی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز 1، 1 سے برابر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی