لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا ء فروغ حاصل ہوا ہے،راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک شاہکار منصوبہ ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور اس ضمن میں کسی بھی انتظامی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر وزیر اعظم بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر، چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ راشد عزیز اور سینئر سرکاری افسران شریک ہوئے۔
چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے منصوبے کی ٹائم لائنز، منصوبے میں بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی گہری دلچسپی، انفراسٹرکچر کے حوالے سے ریگولیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تکمیل میں اعلی بین الاقوامی تعمیراتی معیار، ماحول کے تحفظ، لاہور میں پانی کی کمی اور آبی آلودگی کے مستقل حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر وزیر اعظم بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ)انور علی حیدر، چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ راشد عزیز اور …
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 1, 2020