وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔باخبرذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں بارش کی تباہی اور نقصانات سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.71 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں 9.50 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ ملک میں نئے قواعد و ضوابط کے تحت ہر 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

Related Posts