رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا
رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہو گئے، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہونے پر رابی پیرزادہ نجی بینک سے ناراض ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر3 روز قبل  اپنے پیغام میں سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان میں نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔ آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ میرا بیلنس صفر ہے۔

پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے نجی بینک کو فون کیا اور پوچھا کہ میرا بیلنس صفر کیسے ہوگیا؟ تو جواب ملا کہ لاہور میں کسی نے آپ کے کارڈ سے سارے پیسے نکال لیے۔ اگر آپ میں سے کسی کا بینک اکاؤنٹ اِس بینک میں ہے تو احتیاط سے کام لیں۔ 

بعد ازاں رابی پیرزادہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آج اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایسے معاملات پر آواز اٹھانے کی وجہ سے لوگ مدد حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے نجی بینک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ  کی ٹیم سو رہی ہے تاہم  دوسرا نجی بینک جاگ رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں  رابی پیرزادہ کوبری کرنے کا حکم

Related Posts