محکمۂ موسمیات کی پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ موسمیات کی پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں مون سون کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جس کے دوران تیز ہوائیں اور موسلادھار بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں تیز بارش ہوگی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلیں گی اور متعدد مقامات پر بارش ہوگی۔

گزشتہ شب حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد شہر کے متعدد حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حیدر آباد کے علاقوں قاسم آباد، لطیف آباد، حسین آباد اور غریب آباد میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

آج کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹھہ، بدین اور میر پور خاص میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق نالوں اور دریاؤں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ پنجاب اور سندھ میں بارش کا امکان  اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ گزشتہ روز سے داخل ہوا جس کے تحت منگل تک بارشیں متوقع ہیں۔ مون سون کے شدید کم دباؤ کے زیرِ اثر بارشوں کے باعث پنجاب کے کچھ شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اور سندھ میں  پھر بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات

Related Posts