کراچی :سندھ میں ریکارڈ توڑ بارش اور بگڑتی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر 20 اضلاع کو آفات زدہ قرار دے دیا ہے۔
مون سون بارشوں کے موجودہ اسپیل نے پورے سندھ میں تباہی مچا دی ہے جبکہ بارش کا 90 سال کاریکارڈٹوٹنے کے بعد کراچی خاص طور پر متاثر ہوا ہے۔ شہر کے کچھ علاقے اب بھی ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء وسندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں باضابطہ طور پر 20 اضلاع کو آفات زدہ قرار دینے کا اعلان کیا۔
ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع کو آفات زدہ قرار دیا گیا ہے جس میں کراچی جنوبی، کراچی غربی، کراچی وسطی ، کراچی شرقی، کورنگی اور ملیر شامل ہیں۔
حیدرآباد ڈویژن کے نو متاثرہ اضلاع میں حیدرآباد ، بدین ، ٹھٹھہ ، سجاول ، جامشورو ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہ یار ، مٹیاری اور دادو شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ میں بارش،وزیراعلیٰ کا انفرااسٹرکچر، مکانات اور فصلوں کے نقصانات کا سروے کرانے کا حکم
نوٹیفکیشن میں میرپورخاص ، عمرکوٹ ، تھرپارکر ، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
#SindhGovt has declared 20 districts of Sindh to be calamity affected under the Sindh Calamities Act of 1958 pic.twitter.com/x89F3C7GsC
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) August 29, 2020