وفاق اور اداروں سے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2.1 کھرب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسد عمر
ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2.1 کھرب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاق اور اداروں سے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے۔وزیر اعظم نے کراچی میں بارش کی تباہ کاری کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اوراس کے اداروں سے سندھ حکومت کو جس قسم کی بھی مدد چاہیے اسے فراہم کی جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔

نکاسی آب کیلئے جامع منصوبے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن خود مانیٹر کررہاہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے کو لوگوں کے ریسکیو اور متاثرین کی طبی امداد، کھانا،پناہ گاہ اوریوٹیلیٹی سروسزکی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Related Posts