سیلابی صورتحال، کراچی میں شہریوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلابی صورتحال، کراچی میں شہریوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
سیلابی صورتحال، کراچی میں شہریوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں سیلابی صورتحال پر قابو پانے اور مختلف مشکلات میں گھرے ہوئے شہریوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کراچی میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ افراد کی مدد جاری ہے اور پاک فوج ملیر ندی سے پانی کے بہاؤ کو روکنے میں مصروف ہیں۔ بہاؤ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج قائد آباد اور ملیر کے علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ آرمی انجینئرز کی کشتیاں عوام کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بارش سے متاثرہ عوام کو کھانا بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

شہرِ قائد کے علاقے کوہی گوٹھ اور در محمد گوٹھ میں 200 خاندانوں کو پناہ گاہوں میں پہنچایا گیا ، موسم بہتر ہونے پر آرمی ہیلی کاپٹر بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے پہنچیں گے۔ پاکستان کے معاشی حب کراچی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے مسائل اور لوڈ شیڈنگ کے باعث بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اگست کے دوران کراچی میں بارشوں کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں: تصویری تجزیہ: بارش کے بعد کراچی پانی پانی ہوگیا

Related Posts