پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیا، چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا
پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیا، چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا

چارسدہ: پولیس نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جس کے نتیجے میں شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ 3 خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری اُس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ محرم الحرام کے موقعے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس نے بارودی مواد، 2 آئی ای ڈی اور 3 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار ہے جو افغانستان میں کئی بار اس سے ملاقات کر چکا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کرنے کیلئے ایک خودکش بمبار بھی تیار کیا تھا اور دہشت گرد پولیس موبائل اور تھانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ دہشت گرد ماضی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے دہشت گردوں سے بھتہ میں استعمال ہونے والے افغانستان کے 3 سم جیکٹ بھی برآمد کر لیے۔ سال 2014ء میں اسی دہشت گرد گروہ نے پرمجیت سنگھ سے بھتہ مانگا اور انکار پر اسے قتل کردیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھائی نے قرض کی رقم واپس مانگنے پربہن کو قتل کردیا

Related Posts