بلاول بھٹو زرداری کا بارش کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال پر اظہار افسوس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر آئینی آرڈیننس کے ذریعے عوام کو انارکی کی جانب دھکیلنے کی سازش کی گئی، بلاول بھٹو
غیر آئینی آرڈیننس کے ذریعے عوام کو انارکی کی جانب دھکیلنے کی سازش کی گئی، بلاول بھٹو

کراچی /اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ بارش متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بارش متاثرین کے مسائل حل کریں اور ان کا دکھ بانٹیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو بھی اپیل کی کہ وہ امدادی کاموں میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور بارش متاثرین کا ہر ممکن خیال رکھیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح باہمت و متحد ہے۔ ہم مشکل حالات میں طاقت بن کر آگے بڑھنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت الزام بازی کا نہیں بلکہ عوام کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ الزام تراشی کرنے والوں کو نظرانداز کرکے حکومتِ سندھ اور جیالے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔

Related Posts