کے ڈی اے لائنز ایریا پروجیکٹ آفس پر اینٹی کرپشن ساؤتھ کا چھاپہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corrupt KDA officials sold billions of rupees

کراچی : ادارہ ترقیات کراچی کے لائنز ایریا پروجیکٹ آفس پر اینٹی کرپشن ساؤتھ کا چھاپہ، اینٹی کرپشن حکام نے دفتر کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے ،دفتر میں موجود تمام متعلقہ ریکارڈ سیز کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ راجہ طارق چانڈیو نے بتایا کہ لائنزایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ( لارپ ) کے دفتر پر چھاپہ مارا گیاہے، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی مختلف شکایات کے بعد چھاپا مار کارروائی کی، پروجیکٹ میں غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی منتقلی کی گئی ۔

ڈی ڈی اینٹی کرپشن ساؤتھ راجہ طارق چانڈیو نے بتایا کہ جعلسازی کرتے ہوئے مختلف ناموں پر پلاٹ ٹرانسفر ہوئے ، پلاٹوں سے رقم کی وصولی اور دیگر قوائد میں بھی گھپلے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے گرفتار روشن شیخ سے آنکھیں پھیر لیں، افتخار شلوانی سیکریٹری بلدیات تعینات

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ ریکارڈ کے ذریعے مزید تفتیش کی جائے گی جبکہ اس جعلسازی اور کرپشن سے جڑے دیگر افراد بھی تفتیش کے دائرے میں آئیں گے ۔

Related Posts