اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج 11 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میں ہونیوالے اس اجلاس میں کابینہ کے متعدد وزرا ء ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
کابینہ کا اجلاس ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا، اجلاس میں وفاقی کابینہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے حتمی مشاورت کرے گی جبکہ حکومتی قانونی ٹیم کابینہ کو نواز شریف کی وطن واپسی کے اختیارات کے بارے میں بتائے گی۔
مزید پڑھیں:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آئی پی یوکی صدر کی ملاقات