اسلام آباد: قومی سلامتی کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا ہے اور خطے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
بین پارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کییوس بیرن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے دیرینہ مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکالیف عالمی اداروں سے انسانی حقوق کی مروجہ صورتحال کو نوٹ کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں مظالم اور بربریت کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے بھارتی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی طرف بھی آئی پی یو صدر کی توجہ مبذول کروائی۔
افغان امن عمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان حل کی حمایت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن صرف بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:انٹر پارلیمنٹری یونین کی صدر کی صدر پاکستان اور وزیراعظم سے ملاقات