چارسدہ تنگی میں معصوم بچے سے جنسی زیادتی کرنے والاملزم گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sanghar man murders wife for ‘refusing to collect firewood’

راولپنڈی: چارسدہ تنگی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے مطابق ملزم مدثر ولد عرب گل نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

پولیس کوتھانہ تنگی کی حدود میں میں سات سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی اطلاع ملی۔ تھانہ تنگی میں بچے کے والد کی مدعیت پر ملزمان اختر علی ولد اصغر اور مدثر ولد عرب گل ساکنان شڑومیاں صاحب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے واقعے کا سخت سے نوٹس لے کر ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

تفتیشی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم مدثر ولد عرب گل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Related Posts