دشمن قوتیں آپریشن ردالفساد سے حاصل فوائد ضائع کرنا چاہتی ہیں، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ،جوانوں کو مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی ہدایت
آرمی چیف کا ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ،جوانوں کو مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی ہدایت

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمیں پرعزم اور چوکنا رہنا ہوگا۔ دشمن قوتیں آپریشن ردالفساد سے حاصل فوائد ضائع کرنا چاہتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان اور میرانشاہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔

(آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر ہونے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایسے علاقوں میں جہاں دہشتگرد پناہ لیتے تھے، وہاں آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ دہشتگرد ان علاقوں سے نکل کر آبادیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے تھے۔

سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان علاقوں میں 90 فیصد سے زائد بارودی سرنگیں تلف کر دی گئی ہیں۔ ان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا جبکہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر کے دشوار گزار علاقوں میں بھی فورسز کا کنٹرول ہو گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن قوتیں آپریشن ردالفساد سے حاصل فوائد ضائع کرنا چاہتی ہیں، دشمن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمیں پرعزم اور چوکس رہنا ہوگا۔آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن کافی حد تک بحال ہوچکا ہے۔

Related Posts