کراچی: پولیس کا ملیر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن، علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار جبکہ 19 مشکوک افراد زیر حراست، بڑی مقدار میں منشیات برآمد، تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے ملیر کے علاقے ملیر کینٹ، قائد آباد اور ابراہیم حیدری کے علاقوں میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی،آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کیساتھ خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا پولیس نے آپریشن کے دوران چار ملزمان محمد شبیر، عدنان، سید شاہد اور سیف اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بڑی مقدار میں چرس بر آمد کر کے تحویل میں لے لی، پولیس نے مزید 15 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا،جن کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا،گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔