13سالہ گھریلو ملازمہ با اثر افراد کے وحشیانہ تشدد کا شکار، پولیس حرکت میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13سالہ گھریلو ملازمہ با اثر افراد کے وحشیانہ تشدد کا شکار، پولیس حرکت میں آگئی
13سالہ گھریلو ملازمہ با اثر افراد کے وحشیانہ تشدد کا شکار، پولیس حرکت میں آگئی

اسلام آباد:بحریہ ٹاؤن فیز تھری میں واقع بنگلے میں رہائش پذیر13 سالہ گھریلو ملازمہ پربااثر افراد کا وحشیانہ تشدد۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے چھ ماہ سے بنگلے میں قید بچی کو بازیاب کرکے مالک مکان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیاہے۔معلوم ہوا ہے کہ مکان نمبر223 گلی نمبر9 بحریہ ٹاؤن فیز تھری کے رہائشی شیخ سہیل الیاس کے گھر گزشتہ چھ ماہ سے تیرہ سالہ بچی کلثوم دختر محمدناصر بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی تھی۔بچی پر مالک مکان اور اس کے گھر کی خواتین بے جا بدترین تشدد کرتیں۔

متاثرہ بچی کو گھر میں قید کرکے والدین سے بھی ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ کلثوم کواس کی سگی پھوپھی نسرین بی بی نے مذکورہ بنگلے پر کام پر لگایا تھا۔

بعدازاں بنگلے کے مالکان بچی کو قید میں رکھتے ہوئے اس پر ظلم کے پہاڑ توڑتے رہے اور اس دوران اسے والدین سے بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ پولیس تھانہ لوہی بھیر نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر311بجرم 328اور 328اے کے تحت مقدمہ درج کرکے بچی کی پھوپھی نسرین اختر، بنگلے کے مالکان شیخ سہیل الیاس اور جاویدالیاس کو گرفتار کرلیاہے۔جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے حکم پر پولیس نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیاہے۔

Related Posts