وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی کا انتقال ہوگیا، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی کا انتقال ہوگیا، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی کا انتقال ہوگیا، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیرِ داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی کی نمازِ جنازہ ننکانہ صاحب کے علاقے نبی پور پیراں میں ادا کی گئی۔ مرحوم پیر طارق شاہ میڈیا اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیمار تھے۔

پیر طارق شاہ کا انتقال لاہور کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔ وفاقی وزیر کے بھائی طارق شاہ ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف شخصیت تھے جن کی وفات پر وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پیر طارق شاہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مرحوم پیر طارق شاہ کے انتقال پر ان کی مغفرت اور بلندئ درجات اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دُعا کی ہے۔ 

طارق شاہ کے انتقال کی خبر پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی طارق شاہ کا انتقال میرے لیے دلی رنج و افسوس کا باعث ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملا برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Related Posts