کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سندھ حکومت کے خلاف آئینی درخواست دائر کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ جانے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں کچھ ہی دیر میں سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع غربی کی تقسیم کے خلاف سندھ حکومت کے غیر قانونی اقدام پر آئینی درخواست دائر کرنے جا رہا ہوں۔
پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سندھ حکومت نے ضلع غربی کو غیر قانونی طور پر تقسیم کیا جس کے خلاف میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دوں گا جسے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے۔
کچھ ہی دیر میں سندھ ہائی کورٹ میں ضلع غربی کی تقسیم کے خلاف سندھ حکومت کے غیر قانونی اقدام پر آئینی درخواست دائر کرنے جا رہا ہوں… آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے@ImranKhanPTI #AamirLiaquat
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 24, 2020
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم مریم نواز کے تحت ٹویٹس، عامر لیاقت خاموش نہ رہ سکے