افغان امن عمل، ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan Taliban delegation arrives in Pakistan

اسلام آباد :ملا عبدالغنی برادر کی زیرقیادت افغان طالبان کا وفد آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے،وفد پاکستانی قیادت کے ساتھ افغان مصالحتی عمل پر بات چیت کرے گا۔

اتوار کے روز دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آرہا ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کی زیرقیادت پاکستانی وزارت خارجہ کی دعوت پر پاکستان آنے والے وفد کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ امارت اسلامیہ کے عہدیدار باقاعدہ طور پر دنیا کے دوسرے ممالک کا دورہ کرتے ہیں اور تنظیم کی سیاسی حکمت عملی کے تحت امن عمل کیلئے اپنے خیالات پیش کرتے ہیں۔

اس سے پہلے فروری میں امریکا نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 14 ماہ کے اندر اندر افغانستان سے فوجیوں کے مکمل انخلاء کے لئے ایک نظام الاوقات مرتب کیا تھا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس معاہدے سے طالبان اور کابل حکومت کے مابین ایک بات چیت ہوگی جس میں اگر کامیابی ہوئی تو بالآخر 18 سالہ تنازعہ کا خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

پاکستان ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، ازبکستان اور تاجکستان کے رہنماؤں کی موجودگی میں دوحہ میں دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت امریکا کو بتدریج اپنی فوجیں واپس بلانے کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Posts