سندھ حکومت قانون کے تحت کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر مقرر کر سکتی ہے، نثار کھوڑو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC orders govt to remove Khuhro's name from ECL

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے قانون کے تحت سندھ حکومت کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر مقرر کر سکتی ہے۔تاہم ایڈمنسٹریٹر افسران بھی ہوسکتے ہیں اورسول سوسائٹی کا نمائندہ بھی ہو سکتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے لئے نام زیر غور ہیں، حمتی فیصلے کے بعد ہی سب کو پتہ چل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کے کراچی میں ساتویں ضلعے پر اعتراض کرنے والے تعصب پہلا رہے ہیں کیوں کے جب آمر پرویز مشرف کے دور میں کراچی کو 18ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا تو اس وقت ایم کیو ایم اور ان کے آج جو دھڑے سب خوشی میں ڈھول بجا رہے تھے اب کراچی میں ساتویں ضلعے پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے 45لاکھ لوگوں کی آبادی والے علاقوں سے کیماڑی کو ضلع بنایا جا رہا ہے تو اس پر لسانیت کی باتیں کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے 28 اگست کو بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن پر لازم ہے 120دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے۔

انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن نے تاحال مردم شماری کی حتمی لسٹ کا اجراء نہیں کیا ہے اور جب تک لسٹ نہیں ملتی تب تک انتخابات کرانے سے قاصر ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے مردم شماری کی حتمی لسٹ کے اجراء کے لئے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھے ہیں اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔

انہوں نے کہا کے وزیراعظم عمران خان کیسے چاہیں گے کہ وہ وزیراعظم نہ رہے اور عارف علوی صدارتی نظام چلائے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے کوئی پرویز مشرف جیسا آمر آئے تب ہی صدارتی نظام آسکتا ہے ورنہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان چندہ اکٹھے کرنے والی جماعت ہیں۔ چندہ اکٹھے کرنے والہ وزیراعظم ملک میں مہنگائی کرکے ہر آدمی سے اب مہنگائی کی آڑ میں بھتہ وصول کر رہا ہے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کے پی ٹی آئی حکومت میں قرضوں کو اتارنے کے لئے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی کے دو سالہ اقتدار میں عوام کو گھر دینے کے بجائے عوام کے لئے قبر کا ٹکڑا رکھا جا رہا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں اب تک 2 سو یوٹرن لئے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ملک کی عوام اب مصیبت اعظم عمران خان سے چھڑانا چاہتی ہے۔

Related Posts