ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں  بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں صوبے بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا کہ  شہرِ قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں بشمول ٹھٹھہ، دادو، بدین، میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد اور تھرپارکر میں تیز بارشیں متوقع ہیں، عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات ضروری قرار دے دئیے گئے۔

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ بارش کی تباہ کاریوں، عوام الناس کی زندگی اور جائیداد کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور متعلقہ مشینری، عملے اور حکام کو متحرک رکھتے ہوئے عوام کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سندھ کے اہم شہروں کراچی، میر پور خاص، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور شہید بے نظیر آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی جس کے دوران عوام کے جان و مال کے خطرات لاحق ہیں۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ شہری انتظامیہ عوام کی حفاظت پر توجہ دے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کراچی کے مختلف علاقوں میں  تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔تیز بارش کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے جبکہ تیز ہوا کے باعث مختلف علاقوں میں درخت بھی اُکھڑ کر گر گئے۔

کلفٹن، ڈیفنس، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ روز  موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، متعدد درخت اُکھڑ گئے

Related Posts