پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بد ترین کارکردگی، فواد عالم پر امید

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بد ترین کارکردگی، فواد عالم پر امید
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بد ترین کارکردگی، فواد عالم پر امید

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر شائقینِ کرکٹ میچ سے وابستہ امیدیں چھوڑ بیٹھے اور اب خاصے مایوس دکھائی دیتے ہیں تاہم بیٹسمین فواد عالم اب بھی پر امید دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے مجموعی طور پر 583 رنز اسکور کیے اور اننگز ڈکلیر کرتے وقت ان کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ناکام باؤلنگ کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بھی اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے صرف 24 کے اسکور پر اپنی 3 وکٹیں گنوا دیں جس کے بعد شائقینِ کرکٹ کو قومی ٹیم کی سیریز یا میچ میں واپسی اور مقابلے یا جیت کی کوئی امید نہیں تاہم فواد عالم نے کہا ہے کہ 600 رنز کا دباؤ اپنی جگہ لیکن ہم فائٹ ضرور کریں گے کیونکہ میچ ابھی ختم نہیں ہوا۔

فواد عالم نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے 11 سال بعد دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا ہے، میں جانتا ہوں کہ ٹیم سے دوری کیسی ہوتی ہے، کھڑے ہو کر رنز پہلے بھی بنائے اور مستقبل میں بھی بنانا چاہتا ہوں، یہی میرا کھیل کا طریقہ ہے جس کی بنیاد پر میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنا۔

میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بے شک یہ غلط ہوا کہ ہماری 3 وکٹیں جلدی گر گئیں، پھر بھی میچ شروع ہونے پر پہلا سیشن اہمیت رکھتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ مزید وکٹیں جلدی نہ گریں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ مصباح پوری کرکٹ ٹیم کو اچھے انداز سے سمجھا رہے ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ میں دوسری انگز کے دوران ٹیم کیلئے اچھا کھیل پیش کروں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے 5 روزہ ٹیسٹ میچ میں پریشان کن شکست کے بعد کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم میں فواد عالم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  فواد عالم کو 11 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی گئی  جو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا  لوہا منواسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  دوسرے انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے فواد عالم قومی ٹیم میں شامل

Related Posts