راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حکمداد کی یونین کونسل 31 کے مکین پانی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حکمداد کی یونین کونسل 31 کے مکین پانی سے محروم
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حکمداد کی یونین کونسل 31 کے مکین پانی سے محروم

راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حکمداد کی یونین کونسل 31 میں گزشتہ تین ماہ سے پانی دستیاب نہیں جبکہ پانی کا یہ مسئلہ تین سال سے التواء کا شکار ہے، علاقے کے تمام ٹیوب ویلز خراب ہیں،گلیوں کی کھدائی کر کے راستے بند کر دیے گئے، علاقہ مکینوں کا واسا کے دفتر کر سامنے احتجاج۔

علاقہ مکینوں نے بھوک ہڑ تالی کیمپ کی بھی تیاری کر لی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم مری روڈ بلاک کریں گے اور احتجاج کریں گے پانی آتا نہیں بل ہر ماہ ضرور آ جاتے ہیں،بڑے دکھ کی بات ہے کہ 70 ارب روپے کا فنڈ کدھر لگایا جارہا ہے ہمیں پانی پینے کے لئے نہیں مل رہا تو منتخب نمائندے یہ رقم کہاں خرچ کر رہے ہیں؟۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف نے ہمیں دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے احتجاج کیا تو اس کو جرمانہ کیا جائے گا اور پانی کی موٹریں ان کے گھروں سے اتار لی جائیں گی۔

ہماری عورتیں بچے صبح سویرے برتن اٹھا کر پانی کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں ہر سال گرمیوں میں پانی دستیاب نہیں ہوتا،آج تک گرمیوں میں پانی کی دستیابی کے لئے کوئی پلان نہیں بنایا گیا۔

ٹیوب ویلز آپریٹر بھی من مانیوں میں مصروف ہے، علاقے میں ٹیوب ویل آپریٹر آتا ہی نہیں جبکہ دیگر علاقوں کو پی ٹی آئی کے سپورٹرز پانی مہیا کرتے ہیں لیکن ہمارے علاقوں کو پانی کیوں نہیں دیا جارہا، ہمارا کیا قصور ہے۔

اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مسلسل پانی فراہم کیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔

Related Posts