عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ پر فردِ جرم مؤخر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rana Sanaullah

لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم مؤخر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کا کیس زیرِ سماعت ہے جہاں عدالت نے فردِ جرم 12 ستمبر تک مؤخر کی۔ وکیلِ صفائی نے قومی اسمبلی سیشن میں شرکت کے باعث رانا ثناء اللہ کی طرف سے عدالت میں حاضر ہونے سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کو فردِ جرم کیلئے کمرۂ عدالت میں حاضری کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک مؤخر کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو مقررہ تاریخ پر حاضری کی ہدایت کی۔ قبل ازیں 7 جولائی کو بھی عدالت نے سابق وزیرِ قانون پنجاب کو استثنیٰ عطا کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بات پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ہے اے پی سی میں اس پر بات کریں گے، وزیر اعظم کو پتہ ہوگا کہ مائنس ون کی بات کہاں سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ مائنس 1پر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے اس پر بھی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بات کریں گے تاہم مسلم لیگ (ن)کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا، ہمارا کہنا ہے کہ ملک کے مسائل کا حال وسط مدتی انتخابات اور فریش مینڈیٹ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کو مائنس ون کی بات کا پتہ ہوگا۔رانا ثنا اللہ

Related Posts