سندھ حکومت نے کراچی کو 7اضلاع میں تقسیم کردیا، کیماڑی نئے ضلع کے طور پر شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

District Municipal Corporation Kemari notification issued

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کو سات اضلاع میں تقسیم کردیا، کسی اسٹیک ہولڈر، سیاسی، و مذہبی جماعت سے مشورے کیے بغیر سائٹ، بلدیہ،کیماڑی،فش ہاربراور ماڑی پور کے علاقوں پر مشتمل کیماڑی کے نام سے نیا ضلع بنانے کی صوبائی کابینہ سندھ سے منظوری لے لی۔

ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی ہوگا۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، مومن آباد، ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں، آبادی کے حساب سے ضلع غربی پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری،متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ٹرسٹ ایکٹ 2020 منظور کر لیا گیا۔

سندھ ٹرسٹ ایکٹ کو ایف اے ٹی ایف کے مطابق بنایا گیا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ قانون میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے اجلاس میں کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔ کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور کو شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، مومن آباد، ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں، آبادی کے حساب سے ضلع غربی پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے۔

اجلاس میں کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی 2 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنے کی تجویز دی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع جنوبی کو ڈسٹرکٹ کراچی کا نام دینے کی تجویز کے ساتھ شہر قائد کے اضلاع کو وہاں کے مشہور علاقوں کے نام دیے جانے کی بھی تجویز دی گئی۔

Related Posts