فلسطین کی آزادی کے بغیر اسلامی انقلاب نامکمل ہے،ایران

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین کی آزادی کے بغیر اسلامی انقلاب نامکمل ہے،ایران
فلسطین کی آزادی کے بغیر اسلامی انقلاب نامکمل ہے،ایران

تہران:ایران نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان ناقابل قبول ہے۔ امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان مسلمان دشمنوں کی صف میں شامل ہونے کا اعلان ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوری کے وائس چیئرمین امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی نے ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مندوب ڈکاٹر خالد القدومی سیٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سمیت پوری مسلم امہ کوعلم ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک عرصے سے اسرائیل کے ساتھ در پردہ تعلقات قائم کررکھے تھے۔ امارات کے علاوہ کئی دوسرے خلیجی عرب ممالک بھی اسرائیل کے خفیہ دوست ہیں مگر اب وہ امریکا کے دباؤ کے تحت اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ تعلقات قائم کررہے ہیں۔

امیر حسین قاضی زادہ کے مطابق ایران فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کو کوئی ایک ملک بھی فلسطینیوں کی مدد اور حمایت نہ کرے تب بھی ہم فلسطینی قوم کی مدد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر ایران کا اسلامی انقلاب نا مکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سنہ 1979 میں ایران میں برپا ہونے والے اسلامی انقلاب کا ایک مقصد فلسطین کی آزادی اور قابض صہیونی ریاست کا زوال بھی تھا۔

Related Posts