وزارت صحت حکومت سندھ نے نویں جماعت تک اسکولز کھولنے کی مخالف کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جس تعلیمی ادارے میں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائے گا، وزیرصحت سندھ
جس تعلیمی ادارے میں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائے گا، وزیرصحت سندھ

کراچی:وزارت صحت سندھ کا نویں جماعت تک اسکولز کھولنے کی مخالف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان حالات میں بچوں کا اسکول جانا نہایت تشویش ناک ہے،بڑے بچوں کو احتیاط کا کہا جاسکتا ہے لیکن چھوٹے بچوں کو اتنا کچھ سمجھانا مشکل ہوگا۔

صوبائی وزیرصحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ جونئیرکلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ کورونا سے چھٹکارا پائے بغیر جلد بازی میں فیصلے نہ کئے جائیں، صرف میٹرک، انٹر اور جامعات کو ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے۔

وزیرصحت سندھ نے تجویز دی ہے کہ جب تک کرونا ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک چھوٹے بچوں کو گھروں پر آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچوں کی نادانی کی وجہ سے کورونا پورے معاشرے میں پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو سوشلائز کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ چھوٹے بچے اپنا ناک، منہ اور آنکھیں بار بار چھوتے ہیں۔ اس طرح بچے اپنے گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے سبب وبا مزید پھیل سکتی ہے اور ٹیچرز بھی طویل عرصے تک بچوں کو میل جول سے منع نہیں کرسکتے۔

Related Posts