دیر پولیس کی کارروائی، صحافی پر تشدد اور اغٖوا کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیر پولیس کی کارروائی، صحافی پر تشدد اور اغٖوا کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار
دیر پولیس کی کارروائی، صحافی پر تشدد اور اغٖوا کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر میں پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے صحافی قیس جاوید پر تشدد اور اغوا کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے صحافی قیس جاوید کو شین خیبر تکہ کے خلاف خبر چلانے سے پہلے فون کال پر دھمکیاں دیں اور آج دن دہاڑے حذیفہ سینٹر سے اغوا کر لیا۔

شہریوں کی مداخلت، ڈی ایس پی فضل رحیم اور ایس ایچ او سلیم بلوچ کی بر وقت کارروائی کے باعث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ 3 گرفتار ملزمان سمیت 8 سے 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ہوٹل کے خلاف پہلے بھی کئی بار سرکاری محکموں نے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے ۔ خواتین کسٹمرز کے کیبن میں تانکا جھانکی کی ویڈیوز اور تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پولیس سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف رپورٹ طلب 

Related Posts