سابق آرمی چیف اور حکمران جنرل ضیاء الحق کی برسی کو سالگرہ قرار دینے پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد پر آگئیں، ٹوئٹر پر زرتاج گل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کورونا وائرس کو کووِیڈ 19 کہنے کیلئے 19 پوائنٹس کی توجیہہ پیش کرنے کے بعد زرتاج گل وزیر کا نیا متنازعہ بیان سامنے آیا۔ زرتاج گل وزیر کے مطابق گزشتہ روز سابق آرمی چیف ضیاء الحق کی برسی نہیں بلکہ سالگرہ تھی۔
After covid-19 points, here is another research ????????????#ziaulhaq #Zartajgul #NayaPakistan pic.twitter.com/riQG5d0Eff
— Malik Faisal (@imfslmalik) August 18, 2020
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کو براہِ راست پروگرام کے دوران ایک بار پھر غلطی کرتے ہوئے دیکھ کر آج سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی۔ عارفہ قاضی نامی سوشل میڈیا صارف کے مطابق زرتاج گل وزیر ایک ایسی خوبصورت خاتون ہیں جن کے پاس دماغ نہیں۔
Beauty with no brain..????????????#Zartajgul #ziaulhaq pic.twitter.com/wMoLw5guxR
— KÀZY???? (@ErfanaKazy) August 18, 2020
عاصمہ خان نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شیخ رشید کے بعد زرتاج گل وزیر پی ٹی آئی حکومت کی وہ پہلی نمائندہ شخصیت ہیں جو لاکھوں افراد کے چہروں پر مسکان لے آتی ہیں۔ حساس نوعیت کے معاملات پر موڈ تبدیل کرکے وہ ہمیشہ یہ ثابت کرتی ہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کی وزیر ہیں۔ ان پر ہمیشہ طنز کرنا اچھی بات نہیں۔
https://twitter.com/ImAsmakhan/status/1295580944808714242
کرن ناز نے کہا کہ زرتاج تل کا مذاق وہ بھی اڑا رہے ہیں جنہیں یہ تک ٹھیک سے نہیں معلوم کہ 23 مارچ کو کیا ہوا تھا؟ 6 ستمبر کیوں منایا جاتا ہے؟ 5 فروری کو کیا ہوتا ہے؟ بس کسی کی نادانی مل جائے تو سب ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔
زرتاج گل کا مزاق وہ وہ بھی اڑا رہے ہیں جنکو یہ تک ٹھیک سے نہیں معلوم کہ تئیس مارچ کو کیا ہوا تھا۔چھ ستمبر کیوں منایا جاتا ہے۔پانچ فروری کو کیا ہوتا ہے۔
بس مل جائے کسی کی کوئی نادانی۔سب ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔#Zartajgul— Kiran Naz (@kirannaz_KN) August 18, 2020