طالب علم حیات بلوچ کا قتل، سوشل میڈیا پر انصاف فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالب علم حیات بلوچ کا قتل، سوشل میڈیا پر انصاف فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
طالب علم حیات بلوچ کا قتل، سوشل میڈیا پر انصاف فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

کیچ: حیات بلوچ نامی ایک طالب علم کو چار روز قبل بلوچستان کے ضلع کیچ میں مبینہ طور پر پاکستان فرنٹیئر کور (ایف سی) نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔حیات بلوچ کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پرطالب علم کو انصاف کی فراہمی کا زور پکڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیات بلوچ کا تعلق ضلع کیچ سے ہے اور وہ کراچی یونیورسٹی میں فزالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم تھے، 25سالہ طالب علم تربت کے رہائشی تھے، یہ افسوسناک واقعہ ایف سی کے قافلے پر بم حملے کے بعد پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ بم حملے کے بعد، فورسز نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران ایف سی کے اہلکار کھجورو ں کے باغ میں داخل ہوئے جہاں حیات بلوچ اپنے والد کے ساتھ کام میں مصروف تھا۔

اس دوران دو ایف سی اہلکارحیات مرزا کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے، آنکھوں پر پٹی باندھ کر مارنا شروع کردیا۔ انہوں نے حیات بلوچ کو قریب سڑک پر لے جاکر آٹھ سے دس بار گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق ضلعی پولیس نے متاثرہ طالب علم کے بھائی محمد مراد بلوچ کی شکایت پر اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔مراد بلوچ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ 13 اگست کو اس وقت ڈیوٹی پر تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ اس کے بھائی کو ایف سی نے قتل کیا ہے۔

مراد بلوچ نے پولیس کو بتایا، ”میرے والد اور اس موقع پر موجود دیگر افراد ایف سی کے اس شخص کی شناخت کرسکتے ہیں جس نے میرے بھائی کے جسم میں آٹھ گولیاں ماریں۔

حیات بلوچ کے قتل نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ صارفین نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مختلف تنظیموں نے کوئٹہ اور کراچی میں مظاہرے کیے،جن میں سیکڑوں افراد حیات بلوچ سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔
 

Related Posts