وزیراعظم نے مہنگی بجلی کی انکوائری کرائی، اب ثمرات قوم کو ملیں گے، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے عوام کے پیسے پر عیاشی کا کلچر ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، مراد سعید
وزیراعظم نے عوام کے پیسے پر عیاشی کا کلچر ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے وبا کو جس طرح کنٹرول کیا ایک مثال ہے، پاکستان نے کورونا کی وبا پر قابو پایا، دنیا تعریف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگی بجلی کی انکوائری کرائی، اب ثمرات قوم کو ملیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو استحکام کی طرف لے کر جانا ہے، این ایچ اے کی پرفارمنس میں اعداوشمار کی صورت میں میں سامنے رکھوں گا، این ایچ اے قوم کا ادارہ ہے، میرے ملک کا ادارہ ہے، این ایچ اے ایسے پراجیکٹ سامنے لائے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے اور سڑکیں بھی بنیں۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ ہماری اسٹاک ایکسچینج بڑھ رہی ہے، ہمار ی ایکسپورٹ بڑھی، آئی پی پیز سے معاہدے میں کامیابی ملی، آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدی جاتی تھی،انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوگیا اس کا بھی آغاز ہوگیا، مہمند اور بھاشا ڈیم کا منصوبہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور حیدرآباد سکھر موٹروے کا آغاز جلد کریں گے۔مراد سعید نے کہاکہ لیاری کے ایک پراجیکٹ بھارکہو والے پراجیکٹ کی فزیبلٹی بھی اس سال مکمل ہوجائے گی، پچھلی حکومت اور موجودہ حکومت کے پراجیکٹس میں احساس کا فرق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو بھوک سے بچانا ہے، بیروزگاری سے بچانا ہے،پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بیوہ خواتین، بزرگ شہریوں کے لیے کام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جب بات کرتے ہیں عوام کی آسانی کیلئے کرتے ہیں۔

ایک پناہ گاہ سے ہم 200 پناہ گاہوں تک پہنچ گئے ہیں، محنت کش طبقہ سڑکوں پر سوتا تھا، ریاست نے ان کی ذمہ داری قبول کرلی، ہم نے لنگر خانہ کھولا، اس پر بھی تنقید کی گئی، ہم فلاحی ریاست کی بات کرتے ہیں تو اس میں انصاف ہوتا ہے۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست پر چلنے کی بات کرتے ہیں، یہ تب ہوگا جب احساس ہوگا، بھوکے پیٹ سونے والوں کے لیے پروگرام کا آغاز ہوا، ان تمام چیزوں سے پاکستان صحیح معنوں میں مدنیہ کی ریاست بنے گا۔

Related Posts