کراچی میں فیکٹری کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں فیکٹری کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری
کراچی میں فیکٹری کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی میں آج صبح کے وقت فیکٹری کو آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا سازوسامان جل گیا تاہم  آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جہاں فیکٹری کو آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔ آگ بجھانے کیلئے 3 فائر ٹینڈرز اور 3 واٹر ٹینکرز نے فرائض سرانجام دئیے۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم 2 منزلہ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور سے شروع ہوئی جو تیزی سے پوری فیکٹری تک پھیل گئی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

فائر بریگیڈ کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی  فیکٹری میں  آتشزدگی ، 7 افراد جاں بحق

Related Posts