کراچی میں گھنگھور گھٹائیں چھاگئیں، آج پھر بادل برسیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi to receive more rain from today: PMD

کراچی :محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، این ڈی ایم اور سندھ حکومت نے کراچی میں بارشوں میں شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے تاہم کراچی ، ٹھٹھہ اور بدین میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ حکومت اوربلدیہ عظمیٰ اور این ڈی ایم اے کوشہر میں بارش کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو لکھے گئے خط میں پی ڈی ایم اے سندھ نے آج سے شہر میں بارش کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہر میں انسانی جانوں ، بنیادی ڈھانچے اور مویشیوں کو ہونے والے نقصان سے بچنے کے لئے انتظامات کیے ہیں۔

مزید برآں کے الیکٹرک نے بارش کے دوران شہریوں کو محفوظ رہنے کی ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ کے الیکٹرک کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوام کوبارش کے دوران ٹوٹی ہوئی تاروں اور پی ایم ٹی سے محفوظ فاصلہ رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:کراچی کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے ہاتھ ملالیا

اس سے قبل کراچی میں دو دن تک ہونیوالی موسلا دھار بارش میں تقریباً 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ بجلی کی طویل بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts