بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدیدزخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا 1 سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا 1 سپاہی شہید

راولپنڈی: بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے (ایل او سی) لائن آف کنٹرول کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر شدیدفائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 14 اگست کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دھودنیال سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔

Related Posts