اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہندوستان کے شہریوں کو آزادی کے دن کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئیگا جب آپ اس خوف سے بھی آزاد ہوں گے جس میں مودی اور آر ایس ایس نے بھارت کو جکڑ رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ایسے ہی کھل جائیں گے جیسے قائداعظم اور گاندھی جی نے سوچا تھا۔
اگر منٹو، عصمت چغتائ، خشونت سنگھ ، بپسی سدھوا کی کتابیں اور افسانے پڑھیں تو لوگوں کو معلوم ہو کیا قیامتیں تھیں جو خاندانوں پر گزریں آزادی جو ہم مناتے ہیں اس کی قیمت لاکھوں لوگوں نے اپنے لہو سے ادا کی پنجاب کے دریاؤں میں کیسے پانی کی جگہ خون کی ندیاں بہیں اور بنگال کیسے سرخ ہوا https://t.co/3LhRLg2E4K
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 15, 2020
انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے تاہم یقین کیجئے آزادی کی لڑائی نسلیں لڑتی ہیں، لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے اور ہم دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے۔
آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے لیکن یقین کیجئے آزادی کی لڑائ نسلیں لڑتی ہیں ، لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے۔۔۔۔انشاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے۔۔ ہم دیکھیں گے۔۔ ہم دیکھیں گے #KashmirWantsFreedom https://t.co/TWX9GT3hrU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 15, 2020