بھارت کا یوم آزادی جموں وکشمیر کے عوام کے لئے یوم سیاہ ہے،راجہ محمد فارو ق حیدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کا یوم آزادی جموں وکشمیر کے عوام کے لئے یوم سیاہ ہے،راجہ محمد فارو ق حیدر
بھارت کا یوم آزادی جموں وکشمیر کے عوام کے لئے یوم سیاہ ہے،راجہ محمد فارو ق حیدر

مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلا تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی،ہندوستان کا یوم آزادی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے لئے ”یوم سیاہ” ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 73 سالوں سے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے ریاست کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر وزیر اعظم ریاست راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت کا پول دنیا پر کھل چکا ہے،کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے نہ رہے گا۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں جن کا اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہے، مسئلہ کشمیرکسی زمین کے ٹکرے کا نہیں کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے،جس کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر موودی کو آج دنیا بھر میں کشمیریوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا جابرانہ اور فوجی تسلط اب زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتا اور کشمیری عوام ہندوستانی جبر و استبداد سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

وزیراعظم ریاست راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہندوستان کے فوجی محاصرے میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو اپنے پیغام میں یقین دلایا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اُن کی جدو جہد آزادی میں پوری طرح شریک ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ خطے کے اند پائیدار امن کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں اس لئے حالات کی سنگینی کا احساس کریں۔

Related Posts