کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعیدغنی ، شہلارضا و دیگر نے سندھ گورنمنٹ سروسزاسپتال میں 14 اگست کوپرچم کشائی کی اورکیک بھی کاٹاگیا۔
تقریب میں صوبائی وزیرتعلیم، صوبائی وزیرحقوق نسواں شہلارضا، سیکریٹری صحت ڈاکٹرکاظم رضا،ڈاکٹرفرحت عباس ،حسنی قریشی ودیگرشریک تھے ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،شرکاء نے پاکستانی سبزہلالی پرچم کے بیجزسینے پر لگارکھے تھے۔
تقریب میں شرکاء کوکورونا سےبچاوکیلئے ماسک اورسین ٹائزرکا بھی کابھی خصوصی انتظام کیاگیاتھا،صوبائی وزیرتعلیم نے سعید غنی نے اسٹیج پرقائداعظم کی سائیڈ پرلگی تصویرکیخلاف انکوائری کا حکم دیا۔
سعیدغنی نے جشن آزادی کی سلسلے میں سندھ سروسزاسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیارا وطن اللہ کی بڑی نعمت ہے اور آج ہم اس ملک کی وجہ ہیں آج آگر ملک میں کوئی مسائل ہیں تو وہ کچھ لوگوں کے پیداکیے ہوئے ہیں ۔
آج پوری قوم جشن آزادی منارہی ہے ایسے میں ہمیں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی غلطیوں کو بھی دیکھنا چاہئے اور ان سے سیکھنا چاہئے،
صوبائی وزیرحقوق نسواں شہلارضانے کہا کہ پاکستان میں کوئی تفرقہ بازی نہیں زبان کوئی بھی ہو ہمیں مل کر رہنا ہوگا،ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے ہی آج کے دن ہمیں یہ وطن ملا ہے ،ہمارے کشمیری بہن بھائی بڑی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ایسرا بلجیک