ارطغرل غازی کے ہیرو کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی پراردو میں مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استنبول :شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ،انگین آلتان دوزیاتان نے اردو زبان میں پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہش کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے ترکی میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی “روشنی” بھی پاکستان میں جگمگانے کیلئے بے قرار

ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قونصل خانہ آمد کے حوالے سے انگین آلتان دوزیاتان کی تصاویر شیئر کیں۔ بلال خان پاشا نے انگین آلتان دوزیاتان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

Related Posts