ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Independence Day Celebration in FIA Headquarters

اسلام آباد: ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد  میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی   روایتی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب میں ایف آئی اے کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ملک کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔

تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بانی پاکستان کے قول ایمان اتحاد اور تنظیم کی پاسداری کرتے ہوئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا اور ملک خداداد کو اقوام عالم میں پروقار مقام سے سرفراز کیا جائے گا ۔

اس مقصد کے حصول کے لیے محنت و لگن اور پوری جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کا اعادہ کیا گیا۔ایف آئی اے کے شہدا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:یوم آزادی: صدر عارف علوی کاقوم کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد برقرار رکھنے کا پیغام

اس موقع پر ایف آئی اے کے تمام افسران اور جوانوں نے اس بات کا عہد بھی کیا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اندرونی و بیرونی استحکام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts