اسلام آباد :قوم ملی جوش و جذبے کیساتھ آج پاکستان کا 73 واں یوم آزادی منارہی ہے، ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور عوام کی بھلائی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔
آج تمام اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل دینے کی وجہ سے شہری بھرپور انداز میں آزادی کا جشن منارہے ہیں۔
یوم آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد اور ملک بھر میں صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔
سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں اور بازاروں کو قومی پرچموں اور پوسٹروں کی تصویروں سے بڑے پیمانے پر سجایا گیا ہے۔
آج لاہور میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے ایک دستے نے مزار اقبال پر محافظوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا 73واں یوم آزادی