پیپلزپارٹی کے 30سے زائد ناراض ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان
سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں،ان شا اللہ جلد سندھ کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔

اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بقول چیف جسٹس آف پاکستان سندھ حکومت نے کراچی کو گوٹھ میں بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں اندرون سندھ بھی صورتحال بگڑی ہوئی ہے۔

کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، عوام وزیراعظم اور ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی پر توجہ کب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں پورے سندھ کا برا حال ہے۔

کراچی سے متعلق آئینی آپشن وفاق کے پاس موجود ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ناراض ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ان شا اللہ جلد سندھ کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔

Related Posts