راولپنڈی میں 14 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم لاہور موٹروے سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

راولپنڈی :تھانہ چونترہ کی حدود مند ووال گاؤں میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو 12 گھنٹے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ۔

گزشتہ روز تھانہ چونترہ کی حدود مندو وال گاؤں کے رہائشی ملزم خاور عرف مٹھو نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جبکہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے گاؤں مندوال میں مختلف جگہوں پر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا جبکہ آج علی الصبح ملزم کو جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے لاہور موٹروے سے گرفتار کر لیا ۔

مزید پڑھیں: بھائی سے جھگڑا، دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

ملزم خاور عرف مٹھو کو تھانہ منتقل کر کے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد ناقابلِ برداشت ہے ،ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts