سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ شیئر ہونے پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

اس حوالے سے پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ذریعے احتجاجی پیغام بھجوایاہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے انتہا پسند نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کی جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بھارتی پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کے بجائے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس کے تشدد سے 3 مظاہرین شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے بجائے مسلمانوں پر حملوں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ بھارت ذمہ داروں کو پکڑے اور معاملے کی تحقیقات کرے۔ مودی حکومت مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور قتل عام کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، خاص طور پر مودی کی حکومت میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Related Posts